-->

Interaction


دارالعلوم محمدیہ کے لئے اکابر و مشائخ نے فرمایا

مبلغ اسلام حضرت مولانا سید عبد القادر آزاد ؒ صاحب ازہری خطیب بادشاہی مسجد لاہورنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کی سرگرمیوں سے واضح ہے کہ اکابر و مشائخ کی حقیقی یادگار اور علم نبوی کا آبشار ہے، ادارہ کی بقا وترقی کے لئے خصوصی دعا کرتا ہوں۔

فدائے ملّت امیر الہند جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا اسعد مدنی ؒسابق صدر جمعیۃ علماء ہند و سرپرست اعلیٰ دارالعلوم محمدیہ بنگلور نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور صحیح معنوں میں دین کی خدمت انجام دے رہا ہے، خدا مدرسے کو ہر قسم کی ترقیات سے نوازے۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب ؒ بانی و ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کی میں تائید کرتا ہوں اور مخیر احباب سے گذارش کرتا ہوں کہ ادارہ کا دام درمے سخنے ہر لہٰذا سے بھرپور تعاون فرمائیں۔

فقیہ الاسلام حضرت مفتی مظفر حسین صاحب ناظم اعلیٰ مظاہر العلوم سہارنپور یوپی نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کے اساتذہ، طلباء کی وضع قطع، اخلاق وسلوک پر اسلام کی گہری چھاپ نظر آئی، اور اسلاف کا طریقہ ہر چیز میں نمایا نظر آیا ، اللہ تعالیٰ ترقیات سے نوازے۔

حاذق الامت حضرت مولانا حکیم زکی الدین احمد صاحب نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ میں صحت قرآن شریف اور تحفظ مسلک کا خصوصی اہتمام نظر آیا، طلباء کی اخلاقی تربیت سے دل بہت زیادہ خوش ہوا، اللہ تعالیٰ اس مدرسے کو ظاہری و باطنی ترقیات سے نوازے، آمین

خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم صاحب مدظلہ سرپرست دارالعلوم وقف دیوبند نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کو رفتارکار کی وجہ سے غیر معمولی ترقی اور مقبولیت حاصل ہے۔

اسرارِ رموزِ عرفاں حضرت مولانا اسرارالحق صاحب قاسمی مدظلہ ایم پی وصدر آل انڈیا ملی و تعلیمی فاؤنڈیشن دہلی نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور میں تعلیم و تربیت کا نظام نہایت معقول اور مستحکم ہے ، انتظامیہ نہایت مخلص اور متحرک ہے، میں تمام اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں۔

داعی حق حضرت مولانا اکبر شریف ندوی مدظلہ شیخ الحدیث جامعہ شاہ ولی اللہ بنگلورنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کے مختلف شعبہ جات کو دیکھ کر دل بے حد خوش ہوا اوریہ تمنا ہونے لگی کہ کاش ہر شہر اور ہرمحلہ میں اس طرح کے مدارس کھولے جائیں تو سنت کی علمی تشنگی دور ہوسکتی ہے۔

حضرت مفتی محمد سلمان مدظلہ استاذ حدیث جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کے طلباء کا قرآن مجید سن کر بہت ہی مسرت ہوئی۔

حضرت مولانا مفتی انور علی مدظلہ استاذ دارالعلوم مؤ یوپی نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور انتہائی شاندار خدمات انجام دے رہا ہے۔

حضرت مولانا مفتی محمد امین صاحب پالنپوری استاذ دارالعلوم دیوبند نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کے طلباء کی سرگرمی اور وضع قطع اور قرآن سن کر خوب اندازہ ہوا کہ ماشاء اللہ یہاں کی تعلیم نہ صرف قابل اطمینان بلکہ قابل ستائش ہے۔

حضرت مولانا قاری محمد واصف صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور میں قرآن کریم مع تجوید حفظ القرآن کا عمدہ نظم ہے۔

داعی اسلام حضرت مولانا مفتی محمد طارق ندویؒ استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کے نظم و ضبط اور تعلیم و تربیت نے کافی اچھا اثر ڈالا، ماشاء اللہ ادارہ کے تحت کئی مکاتب مختلف مقامات پر چل رہے ہیں، اہل خیر حضرات توجہ فرمائیں۔

محب العلماء حضرت مولانا محمد شمشاد صاحب مدظلہ قاسمی مقیم حال جدہ سعودی عرب نے ارشاد فرمایا
دارالعلو محمدیہ کے طلباء عزیز کے درمیان بیٹھنے اور کلام اللہ شریف سننے کا موقع ملا ، الحمد للہ بڑے عمدہ طریقے پر قرآن پڑھا دل باغ باغ ہوگیایہ اللہ کا فضل اور مولانا حکیم رحیمی صاحب کی کاوشوں اور محنتوں کا ثمرہ ہے۔

حضرت جی قاری حفظ الرحمان صاحب مدظلہ پھلت مظفر نگرنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کی ترقی حضرت حکیم صاحب کی کاوشوں اور محنتوں کا ثمرہ ہے۔

امام المنطق و فلسفہ حضرت مولانامفتی عبد الرحیم صاحب بستویؒ استاذ دارالعلوم دیوبندنے ارشاد فرمایا
دارالعلو محمدیہ کی حاضری سے اندازہ ہوا کہ بچوں پر اچھی محنت کی جا رہی ہے امید کہ اسی طرح یہ ادارہ تعلیمی مراحل طے کرتا رہے گا، اہل خیر حضرات سے تعاون کی درخواست ہے۔

حضرت الحاج فضل الرحمان صاحب مدظلہ نبیرۂ حضرت نانکویؒ نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور میں طلباء کی تربیت اور تعلیم کا عمدہ نظم ہے اور مرکزی مسجد بھی قابل دید ہے۔

شاعر اسلام حضرت مولاناحافظ امجد حسین حافظ کرناٹکی سابق صدر کرناٹکا ارد واکاڈمی ریاست کرناٹک نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور میں بارہا حاضری کا موقع ملا،طلباء کی تعلیم و تربیت کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا، یہ ادارہ اسلاف کی یاد گار ہے، اللہ تعالیٰ منتظمین کی خدمت کو قبول فرمائے آمین
نمونۂ سلف حضرت مولانا ناصر حسن عبیدیؒ پھلہتی سابق خطیب و امام مسجد یقین شاہ ولی بنگلور
خلف الرشید حضرت مولانا ذاکر حسن صاحب عبیدیؒ نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کے اساتذہ اور طلباء و کارکنان کو میں نے نہایت مخلص اور مستعد پایا، قابل صد تقلید ہیں ، امتحان کا نتیجہ اساتذۂ کرام کو انعام کا مستحق قرار دیتا ہے۔

حضرت مولانا محمد اسحاق صاحب قاسمی امام وخطیب مسجد اوبی سی بنگلور نے ارشاد فرمایا
حسنِ انتظام ، حسنِ اخلاق، حسنِ تعلیم، حسنِ تربیت دارالعلوم محمدیہ بنگلور کا طرۂ امتیاز ہے۔

حضرت مولانا سعید احمد کشمیری مدظلہ بنگلور نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کا تعلیمی نظام طلباء میں تربیت، ظاہر وباطن اعتبار سے جیتا جاگتا نمونہ ہے۔

حضرت مولانا عبد الحفیظ خان صاحبؒ سابق امام و خطیب مسجد معمور بنگلورنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کے اساتذہ اور طلباء اور مہتمم صاحب حسنِ اخلاق کے پیکر ہیں۔

منبع علم و عرفاں حضرت مولانا مفتی محمد قربان صاحب اسعدیؒ بانی جامعہ حسینیہ عملہ پور ٹمکور وسابق صدر جمعیۃ علماء کرناٹک نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کو بحمد اللہ تعالیٰ فنّی اور تجربہ کار اساتذہ کرام دستیاب ہیں جو انتہائی محبت و اخلاص کے ساتھ طلباء پر محنت فرما رہے ہیں، ایسے ادارہ کا تعاون ہر مسلمان کا فرض ہے۔

حضرت مولانا قاری عبد الہادی بستوی مدظلہ سابق امام خطیب مسجد اکبری بنگلور نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کا نظم و نسق، تعلیم و تربیت کو دیکھ کر قلبی مسرت حاصل ہوئی۔

حضرت مولانا امام حسین رحمانی خطیب مسجد اسماعیل سر قاضی بنگلور نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور شہر کے مضافات میں ایک کامیاب ترین ادارہ ہے۔

حضرت مولانا محمد ضیاء الحق صاحب قاسمی مدظلہ مہتمم مدرسہ قاسم العلوم چند گڈھ مہاراشٹرا نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کی اشاعتِ قرآن اور فروغ دین کی سعی لائق تحسین و تقلید ہے۔

مولانا مفتی محمد صالح شاکر صاحب قاسمی مدظلہ امام خطیب جمعہ مسجد شیواجی نگر بنگلورنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کے طلباء کا شعبۂ حفظ القرآن کا امتحان لیا ماشاء اللہ بہت عمدہ یاد ہے۔

حضرت مولانا حافظ فریدالدین عمری حفظہ اللہ ناظم جامع رحمانیہ کمبی پور بنگلورنے ارشاد فرمایا
انی لمست فی الطلبۃ رغبۃ التعلیم الدین اثناء زیارتی ووجدت الاساتذہ و الطلبۃ المعظمین علی حسن سلوک و تعامل۔

مولانا قاری عبد الحفیظ صاحب مدظلہ استاذ دارالعلوم دیوبندنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور کی انتظامیہ نے تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خوب زور دیا ہے۔

حضرت شیخ مولانا وسیم احمد صاحب مدظلہ شیخ الحدیث جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلورکے عربی، فارسی درجات کا امتحان لیا، ماشاء اللہ جتنا پڑھا خوب یاد ہے۔

مفکر ملت حضرت مولانا مفتی محمد احسان صاحب قاسمی ندوی علیگ صدر مفتی دارالعلوم وقف دیوبند
و خلیفہ و مجاز حضرت حاذق الامتؒ پرنامبٹ نے ارشاد فرمایا
علمائے کرام و مشائخ عظام کی نظر التفات اس ادارہ کو خوب حاصل ہیں، یہاں نہ صرف تعلیم و تعلم کا مشغلہ ہے بلکہ خانقاہی نظام قائم ہے جس کی وجہ سے طلباء کی تعلیم کے ساتھ ماشاء تربیت خوب ہوتی ہے۔

نمونہ سلف حضرت مولانا محمد ایوب صاحب ندوی بھٹکلی مدظلہ نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کا معائنہ کرنے کا موقع ملا تعلیمی و تدریسی نظام بہت بہتر پایا ، اللہ تعالیٰ مدرسے کو ترقیات سے نوازے آمین۔

حافظ نور محمد صاحب خطیب و امام جامع مسجد السور بنگلورنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ شاندار خدمات انجام دے رہا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عنایت عطا فرمائے آمین

حضرت مولانا احمد تھانوی صاحب سفیر دارالعلوم وقف دیوبندنے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کا معائنہ کیا طلباء کی قرات سن کر نہایت مسرت حاصل ہوئی۔

حضرت مولانا عبد السمیع صاحب قاسمی نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کا ہر پھول اپنی رنگا رنگی ، تابناکی و عطر بیزی میں یکتا و تنہا ہے، اللہ تعالیٰ اس مدرسے کو تا دیر علمی و اصلاحی خدمت کا ذریعہ بنائے۔

حضرت مولانا محمد ناظم صاحب ندوی مدرسہ کاشف العلوم چھٹملپور سہارنپور یوپی نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلور انتظام و انصرام کا اعلیٰ معیار ہے اس قسم کا پورا رکارڈ ہمارے تمام مدارس میں بھی ہوناچاہیے،

حضرت مولانا عزیر قاسمی صاحب سابق جنرل سکریٹری جمعیۃ الطلبہ دارالعلوم دیوبندمقیم ریاض سعودی عرب نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کا انتہائی صاف ستھرا نظام اور ہر چیز کا مکمل رکارڈ اور ہر ضرورت کو تحریر میں لانے کا نظم دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی۔

حضرت مولانا ابو طالب صاحب رحمانی مدظلہ رکن مسلم پرسنل لا بورڈ بہار نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کی نظام تعلیم ، طعام و قیام کا اعلیٰ انداز دیکھنے کو ملا جو امت مسلمہ کے لئے باعث صد افتخار اور دیگر مکاتب دینیہ کے لئے نظیرہے۔

حضرت مولانا عبد الغفار صاحب قاسمی نے ارشاد فرمایا
اللہ تعالیٰ دارالعلوم محمدیہ کو ہر طرف اپنے ثمرات و نتائج پھیلانے میں شجر طوبیٰ اور شجر مثمرہ بنائے آمین۔

حضرت مولانا نثار احمد صاحب قاسمی مدرسہ عربیہ حسینیہ مدینۃ العلوم روڑکی یوپی نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کے متعلق جو حالات سنے تھے اس سے کہیں زیادہ پایا، یہ مہتمم صاحب کی جہد مسلسل کا نتیجہ ہے۔

حضرت مولانا ابو الفیض عبد الرحیم فیضی صاحب مدرسہ اظہر العلوم بنگلور نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کے طلباء ، تعلیمی حالت ، انتظامی امور دیکھنے کا موقع ملا ، مختصر مدت میں مدرسہ نے کافی ترقی حاصل کرلی ہے ۔

حضرت مولانا مفتی حفظ الرحمن صاحب تھانوی نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کے طلباء کا امتحان لیا ماشاء اللہ طلباء و اساتذہ کی جد وجہد قابل ستائش ہے۔اللہ تعالیٰ اس شجر کو مزید ثمر آور بنائے۔

فقیہ زماں حضرت مولانا مفتی یوسف صاحب تاؤلی قاسمی مدظلہ استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند نے ارشاد فرمایا
درجہ حفظ کے طلباء کا امتحان لیا ماشاء اللہ تعریف کے قابل ہے ، اللہ تعالیٰ اس ادارہ کو مزید ظاہری و باطنی ترقیات عطا فرمائے۔آمین

حضرت مولانا افتخار احمد صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر بنگلور نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ میں شعب حفظ کا امتحان لیا ماشاء اللہ خوب یاد ہے ، آموختہ پر بھی اچھی گرفت ہے۔ اللہ تعالیٰ ادارہ کو خوب ترقی عطا فرمائے۔

حضرت مولانا عبد السلام صاحب مہتمم دارالعلوم فاروقیہ کولار نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کے بچوں کے پڑھنے کا انداز اور صحت قرآن پر بڑی مسرت ہوئی، اللہ تعالیٰ مدرسہ ہذا کو مزید ترقیات مرحمت فرمائے۔

حضرت مولانا امداد اللہ صاحب قاسمی مدرسہ اسلامیہ عربیہ تعلیم القرآن ملباگل نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ بنگلورمیں دینی اور عصری تعلیم کا جو نظم ہے وہ قابل تقلید ہے۔

حضرت مولانا سعید احمد صاحب نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ الحمد للہ شہر میں کثیر التعداد مکاتب و مدارس میں ام المدارس کے خطاب کا مستحق ہے ، اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو بہترین صلہ عطا فرمائے۔

حضرت مولانا ظہیر احمد قاسمی صاحب مہتمم مدرسہ البقاء کھالا پار مظفر نگر یوپی نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ کے شعبہ حفظ کا امتحان لیا دل باغ باغ ہوگیا ، الحمد للہ یاد داشت مضبوط اور تجوید کی خاص رعایت دیکھی گئی۔

حضرت مولانا علاء الدین احمد صاحب جامعہ قاسمیہ اسعد العلوم بنگلور یونیورسٹی میسور روڈ نے ارشاد فرمایا
دارالعلوم محمدیہ علمی مرکز کا گہروارہ ہے،اور تعلیمی ماحول بڑا خوشگوار ہے، طلباء کے امتحان سے اطمینان قلب حاصل ہوا۔