-->

Khanqahi Nizam

خانقاہی نظام وتربیت

بحمد اللہ تعالی دارالعلوم محمدیہ درسگاہ بھی ہے اور خانقاہ بھی جہاں اساتذہ کرام طلباء عزیز کی اخلاقی اور روحانی تربیت بھی ہوتی ہے ہر جمعہ کو بعد نماز جمعہ ’’مجلس رحیمی ‘‘ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں سلوک ومعرفت کے طالبان اور تزکیہ نفس کے خواہش مندان شریک ہوتے ہیں حبیب الامت حضرت مولانا حکیم محمد ادریس حبان رحیمی صاحب خلیفہ ومجاز عارف باللہ حاذق الامت حضرت مولانا حکیم زکی الدین احمد صاحب ؒ پرنامبٹ خلیفہ ومجاز حضرت مسیح الامت ؒ ذکر کا حلقہ کراتے ہیں اور پندونصائح سے حاضرین کے دلوں کو قرآن کے فیضان سے سرفراز کرتے ہیں اکابر مشائخ اور اہل اللہ کے طور طریقوں اور ان کی تعلیم وتربیت کے مطابق معاملہ فرماتے ہیں کثیر تعداد میں قرب جوار سے مریدین ، متوسلین شریک ہوتے ہیں حضرت تھانوی ؒ اورحضرت حاذق الامتؒ کی تصنیفات سے زرین اقتباسات سنائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ علماء کرام ایک بڑی تعداد اپنے نونہال بچوں کو دارالعلوم محمدیہ میں داخل کرتے ہیں تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہوجائے اور اکابر مشائخ کے اخلاق حسنہ سے روشناس ہوں۔دارالعلوم محمدیہ اعلی تربیت ، خوشگوار ماحول اورعمدہ تعلیم کا ضامن ہے۔