-->

Sunday, January 29, 2017

1 / 16
Jamia Masjid Darul Uloom Mohammadia Inner Front View
2 / 16
Jamia Masjid Darul Uloom Mohammadia Inner Side View
3 / 16
Jamia Masjid Darul Uloom Mohammadia Outer Side View
4 / 16
--
5 / 16
--
6 / 16
--
7 / 16
--
8 / 16
--
9 / 16
--
10 / 16
--
11 / 16
--
12 / 16
--
13 / 16
--
14 / 16
--
15 / 16
--
16 / 16
--




فرمان رحمۃ للعٰلمین
خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ(الحدیث)
تم میں بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے
اور سکھائے(حدیث)


ارشاد رب العٰلمین
اقرأ باسم ربک الذی خلق (القرآن)
   پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیداکیا (قرآن)


مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ (الحديث)
جو کوئی علم کی تلاش میں کسی بھی راستے پرچلے گا اللہ تعالی اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادے گا (حدیث)


دارالعلوم محمدیہ بنگلور کا نصب العین
دارالعلوم محمدیہ بنگلور ، جنوبی ہندوستان کی معروف و مشہور دینی، اقامتی درسگاہ طلبہ کی تعلیمی خدمت اور خانقاہی تربیت کے لئے قائم و دائم ہے۔
دارالعلوم محمدیہ بنگلور قرآنِ مقدس، فرمانِ معظم، احادیث رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور علومِ شرعیہ اور فنونِ عصریہ کی ٹھوس تعلیم کا بہترین مرکز ہے۔
دارالعلوم محمدیہ بنگلور میں طالبان علومِ نبوت کے اذہان و افکار خالص دینی اور اسلامی سانچے میں ڈھالے جاتے ہیں۔
دارالعلوم محمدیہ کا نصب العین یہی ہے کہ اس ربع مسکون میں قیام پزیر طلباء جہالت و غوایت، صہیونیت اور عصبیت کے مہلک اثرات ، تباہ کن ذرّات کو کافور کرنے کیلئے اپنے اندر صلاحیت پیدا کریں۔
دارالعلوم محمدیہ کی آغوشِ علمی میں تعلیمی و تربیت حاصل کرنے والے طلباء ایک ایسی سوسائٹی اور نظامِ زندگی کے علمبردار ہوں کہ وہ قوم و ملت کے مذہبی پیشوا اور عصر جدید میں درپیش چیلنجوں کا سد باب کرنیوالے بہادر سپاہی بن کر مسلم معاشرے کے معمار بنیں۔
دارالعلوم محمدیہ کے فارغین طلبہ احساسِ کمتری کے شکار نہ ہوں، بلکہ اپنی داعیانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشی و اقتصادی میدان میں بھی کامیاب و کامران ہوں۔
پیغام رسانی، دین اسلام کی ترویج و تشہیر یا اقتصادی قدغن کو دور کرنے میں بھرپور طریقے پر معاون اور مدد گار ثابت ہوں۔
فرزندانِ دارالعلوم محمدیہ مغرب کے دلدادوں اوروہاں کے کلچروں کی طرف سے اسلامیات پر ہونے والے اعتراضات اور ریشہ دوانیوں کا ردِ عمل ترکی بہ ترکی کرسکیں۔
فرزاندانِ دارالعلوم محمدیہ مسلم معاشرے کے لئے بے مثال اور بے لوث قائد بن کر نئی نسل کے لئے عظیم رہبر اور اسلام کے جاں نثار سپاہی بن سکیں، پلٹتے اور بل کھاتے ہوئے حالات کی نبض پرکھ کر نہایت ہی بے باکی اور خود داری کے ساتھ اس کا صحیح علاج و حل تلاش کرسکیں۔
20؍ اکتوبر 1989ء